اجمیر شہر میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب 60 زائرین سے بھرا ٹرک یکایک بریک فیل ہونے کی وجہ سے پلٹ گیا۔ اس حادثے میں پنجاب کے 40 زائرین زخمی ہوگئے جبکہ 1 شخص کی موت ہو گئی۔
سڑک پر اچانک ٹرک پلٹ گئی اور افراتفری کے درمیاں چیخ پکار کی آواز سنائی دینے لگی۔
جانکاری کے مطابق پنجاب سے درگاہ کی زیارت کرنے ٹرک سے زائرین پہنچے تھے، لدھیانہ کے رہائیشی شہاب الدین اپنے رشتہ داروں سے کے ساتھ اجمیر شریف شریف پر حاضری دینے آ رہا تھا کہ درگاہ کے نزدیک پہاڑ کے راستے موڑ پر ٹرک کی بریک فیل ہونے سے حادثہ پیش آیا۔