اردو

urdu

ETV Bharat / city

اسمارٹ سٹی تحت کیے جانے والے کاموں کا جائزہ - افسران کو اسے جلد پورا کرنے کا حکم

ضلع کلکٹر نے اسمارٹ سٹی کے تحت ہونے والے کاموں کو دیکھا اور اچھے کام کرنے والے افسران کو اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کی طرف سے اسناد دی گئیں۔

Smart City
اسمارٹ سٹی

By

Published : Nov 11, 2020, 5:30 PM IST

مرکزی حکومت کے منصوبے کے تحت اجمیر شریف کو اسمارٹ سٹی بنانے کا کام مسلسل جاری ہے، ایسے میں اب اجمیر شریف ضلع کلکٹر نے اسمارٹ سٹی کے تحت کیے جانے والے تمام کاموں کا جائزہ لیا اور ضرورت کے مطابق مختلف افسران کو اسے جلد پورا کرنے کا حکم بھی دیا۔

اسمارٹ سٹی

اجمیر کے ضلع کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ڈسٹرکٹ کلکٹر پرکاش راجپوروہت نے اسمارٹ سٹی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اس کے علاوہ ضلعی کلکٹر نے اسمارٹ سٹی کے تحت تعمیر ہونے والے تمام کاموں کو بھی دیکھا۔ اچھے کام کرنے والے افسران کو اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کی طرف سے سند بھی دی گئیں۔ ضلع کلکٹر نے اسمارٹ سٹی کے تحت منصوبے کو مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آبادی کے تناسب سے اردو کی کتابوں کے خریدار کم: ایس فضیلت

واضح رہے کہ اجمیر کو اسمارٹ سٹی کا درجہ دلانے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کو انجام دیا جا رہا ہے۔ اب تک کروڑوں روپے کی لاگت سے انا ساگر جھیل کے کنارے چوپاٹی اور شہر کے مختلف سڑکوں پر برج بنانے کا کام بھی کیا جا چکا ہے۔ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details