مشہور صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کا 810 واں عرس اجمیر میں شروع ہو گیا ہے۔ لیکن حکومتی ہدایات کے مطابق رات 8 بجے سے درگاہ کے احاطے کو خالی کر دیا جاتا ہے اور رات کو عرس کی رسومات ادا کرنے پر مکمل پابندی ہے۔ جس کی وجہ سے زائرین کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس معاملے میں رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری Raza Academy founder Alhaj Muhammad Saeed Noori نے بتایا کہ انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی، مرکزی اور ریاستی وزراء کو زائرین کی سہولت کے لیے خط لکھ کر عرس کی تمام رسومات کا اہتمام کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Rajnath Singh Presents 'Chadar' for Offering at Ajmer Dargah: راج ناتھ سنگھ نے نے اجمیر درگاہ پر چادر پیش کی