راجستھان میں ریٹ امتحان کے دوران آج یعنی 26 ستمبر کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک انٹرنیٹ بند رہے گا۔ اس کے لئے راجستھان حکومت نے تمام ضلع انتظامیہ کو ضرورت کے مطابق فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اجمیر ڈویژن کمشنر نے انٹرنیٹ بند رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
راجستھان میں ریٹ کا امتحان جاری، شام چھ بجے تک انٹرنیٹ خدمات بند
راجستھان حکومت نے ریٹ کے امتحان کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات پر صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، اس پر حتمی فیصلہ ضلع کے کلکٹر ہی لیں گے۔ اجمیر انتظامیہ نے شام چھ بجے تک انٹرنیٹ بحالی پر پابندی عائد کی ہے۔
rj_ajm_02_reet imtehan_pkg_rjur10001
معلوم ہوکہ آج 26 ستمبر کو راجستھان میں ریٹ کے امتحانات میں 16 لاکھ 51 ہزار کے قریب امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ جس کےمدنظر گہلوت حکومت نے انٹرنیٹ خدمات بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے تو وہی تمام امیدواروں کو مفت سفر کی سہولیات بھی فراہم کرائی ہے۔