اردو

urdu

ETV Bharat / city

اجمیر شریف:مذہبی عبادت گاہوں کو کھولنے کے لیے اجلاس - کورونا گائیڈ لائن کے مطابق اپنا اپنا مشورہ دیا۔

مذہبی مقامات کھولنے کے تعلق سے راجستھان کے سبھی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ انتظامیہ کی میٹنگ۔

راجستھان: مذہبی عبادت گاہوں کو کھولنے کے لیے میٹنگ
راجستھان: مذہبی عبادت گاہوں کو کھولنے کے لیے میٹنگ

By

Published : Jun 24, 2020, 8:10 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر شریف میں تمام مذہبی عبادت گاہوں کو کھولنے کے تعلق سے جواہر لال نہرو میڈیسین کالج میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔

راجستھان: مذہبی عبادت گاہوں کو کھولنے کے لیے میٹنگ

ضلعی انتظامیہ نے اعلی افسران کے ساتھ تمام مذہبی رہنماؤں نے کورونا گائیڈ لائن کے مطابق اپنا اپنا مشورہ دیا۔

میٹنگ میں زیادہ تر لوگ چاہتے ہیں کہ جس طرح ریلوے، روڈ ویز،شاپنگ مالز اور دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ بازار کھولے گئے ہیں تو عبادت گاہیں کیوں نہیں کھولی جا سکتی ہیں۔

فی الحال حکومت کے نمائندوں کا ماننا ہے کہ 30 جون تک اس معاملے میں کوئی فیصلہ لینا جلد بازی ہوگی۔ جبکہ مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اب عقیدتمند اپنے بزرگوں کی بارگاہ سے دور نہیں رہ سکتے۔

اسی طرح پشکر مندر انتظامیہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر مندر ابھی نہیں کھول سکتے تو مندروں سے جڑے افراد کو آٹھ ہزار روپے ماہانہ کے طور پر دیں۔

فی الحال ضلع انتظامیہ افسران نے تمام ذمہ داران کے مشورہےکو حکومت تک پہنچانے کی بات کہی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ مذہبی مقامات 30 جون کے بعد کھل جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details