اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان میں بھیانک سڑک حادثہ، آٹھ ہلاک - اجمیر سڑک حادثہ

حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی۔ اس حادثہ میں دو درجن افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

راجستھان میں بھیانک سڑک حادثہ، آٹھ ہلاک

By

Published : Sep 23, 2019, 10:45 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:19 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر شریف کے لمانا ہائی وے پر بھیانک سڑک حادثہ میں آٹھ لوگوں کی دردناک موت ہوگئی، جبکہ دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی۔ اس حادثہ میں بیشتر زخمیوں کی حالت نازک ہے، سنگین طور سے زخمیوں کو اجمیر کے امرت کور ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

راجستھان میں بھیانک سڑک حادثہ، آٹھ ہلاک

جبکہ انتہائی شدید زخمیوں کو ایل این ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ بس اور ٹرالی کے درمیان ہوئے اوور ٹیک کے بعد پیش آیا، اوور ٹیک کرنے کی صورت میں بس پوری طرح ٹرالی سے ٹکراگئی، جس سے بس کا ایک حصہ پوری طرح تباہ ہو گیا۔

اس حادثہ میں ہلاک ہوئے پانچ لوگوں کی لاشوں کو اجمیر کے جے ایل این میں جبکہ تین کو امرت کور ہسپتال میں رکھا گیاہے۔

حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔

حادثہ کے بعد انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا ۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 4:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details