ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں شدید گرمی سے پریشان شہر کے باشندگان نے راحت کی سانس لی۔
کئی دنوں سے بارش کے منتظر لوگوں نے راحت کی سانس لی آپ کو بتادیں کہ شدید گرمی کے باعث یہاں لوگ کئی دنوں سے بارش کے منتظر تھے۔ درگاہ علاقے کے لوگوں کو بھی بارش سے کافی راحت ملی ہے۔
کئی دنوں سے بارش کے منتظر لوگوں نے راحت کی سانس لی موسلا دھار بارش کے سبب خشک پڑے ندی نالے پانی سے بھر گئے، لوگوں نے بھیک کر بارش کا خوب لطف لیا۔
درگاہ علاقے میں مقیم محمد رفیق خان نے بتایا کہ 'مسلسل کئی دنوں سے شدید گرمی کے باعث ہم لوگ کافی پریشان تھے اور مسلسل بارش کی دعائیں بھی کی جا رہی تھیں۔
مزید پڑھیں:
مزید یہاں کے کسانوں نے بھی بارش ہونے سے خوشی کا اظہار کیا۔ کیونکہ یہ موسم خاص طور پر دھان کی فصل کی بوائی کا ہوتا ہے اور ایسے میں بارش کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔