برسات سے موسم خوشنما ہوگیا ہے، اس موقعے پر زائرین بارش کے پانی میں نہاتے نظر آ ئے، بچوں نے بھی برساتی پانی میں خوب ڈبکیاں لگائیں۔ اس کے علاوہ درگاہ شریف کے اردگرد کے علاقوں میں برسات کے پانی سے بازاروں کی سڑکیں نالوں میں تبدیل ہو گئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اجمیر شریف شدید گرمی کی گرفت میں تھا اور تپش کا یہ عالم تھا کہ یہاں کا درجۂ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔