اردو

urdu

ETV Bharat / city

اجمیر میں کسانوں کی حمایت میں دھرنا - اجمیر میں کسانوں کی حمایت

ملک میں جاری کسانوں کی تحریک کی حمایت کے لیے اجمیر بھون اور نرمان کرما یوگی یونین کے اراکین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اجمیر میں کسانوں کی حمایت میں دھرنا
اجمیر میں کسانوں کی حمایت میں دھرنا

By

Published : Dec 14, 2020, 2:26 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ملک نافذ کیے گئے نئے تین قوانین کے خلاف ملک میں جاری کسانوں کی تحریک کی تائید کے لیے اجمیر بھون اور نرمان کرمایوگی یونین کے اراکین نے اجمیر ضلع کلکٹریٹ کے باہر دھرنا دیا، جہاں پولیس نے ان پر بغیر اجازت دھرنا دینے پر کارروائی کی۔

اجمیر میں کسانوں کی حمایت میں دھرنا

یونین کے رہنما گنپت لال گورا نے پولیس کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کسان آج سڑکوں پر ہیں اور یہ دھرنا بھی انہیں کے حق میں دیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس انہیں زبردستی ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے جو غیر مناسب و غیر قانونی ہے۔

اجمیر بھون اور نرمان کرمایوگی یونین کے اراکین نے احتجاجی مظاہرہ

اتنا ہی نہیں انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت پر کسانوں کی آواز کو دبانے کا الزام عائد کیا ہے۔

یونین کے عہدے داران کا کہنا ہے کہ وہ کسانوں اور عوام کے حق میں اپنی آواز بلند کر رہے ہیں اور اس کے لیے اگر انہیں جیل جانا پڑے اور جان بھی دینی پڑے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے سیاسی رہنماؤں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت کا عوام کے حق میں وہ کوئی عمل نہیں، تاہم عالمی وبا کورونا ودائرس کے دور میں سیاسی داؤ پیچ کے درمیان عوام کو بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سڑکوں پر اترنا پڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details