ریاست راجستھان کے ضلع ناگور سے گزر رہے کشن گڑھ ہنومان گڑھ قومی شاہراہ پر ایک زبردست سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
دو ٹرک میں خطرناک تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ دو افراد کی جل جانے سے موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو افراد نے ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔
زخمی شخص کو علاج کے لیے جےپور ریفر کیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لاڈنو کے تھانہ انچارج گنیش رام اور ڈیڈوانہ کے اے ایس پی موقع پر پہنچے۔