اردو

urdu

ETV Bharat / city

ماڈل ودھیا شکلا کی درگاہ اجمیر شریف میں حاضری - خواجہ معین الدین حسن چشتی کی بارگاہ میں اپنی مراد لیے پہنچی

ٹی وی اداکارہ اور ماڈل ودھیا شکلا نے اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دی، اور اپنی زندگی میں کامیابی کی منت مانگی، اس موقع پر ان کے قریبی دوست للت شرما بھی موجود تھے، دونوں نے عقیدت کی چادر پیش کی۔

ماڈل ودھیا شکلا کی درگاہ اجمیر شریف میں حاضری
ماڈل ودھیا شکلا کی درگاہ اجمیر شریف میں حاضری

By

Published : Dec 3, 2019, 1:34 PM IST

ماڈل ودھیا شکلا،جو اجمیر شریف حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی بارگاہ میں اپنی مراد لیے پہنچی تھیں, خواجہ صاحب کے دربار میں ودھیا شکلا ا اور ان کے دوست للیت شرما نے عقیدت کی چادر اور پھول پیش کیے۔

ماڈل ودھیا شکلا کی درگاہ اجمیر شریف میں حاضری
درگاہ کے خادم سید گلفام چشتی نے دونوں کو زیارت کرائی اور انکی کامیابی کے لیےدعا کی، زیارت کے بعد ودھیا شکلا نے میڈیا سے روبرو ہوکر کہا کی ان کی خواجہ صاحب میں بے حد عقیدت ہے, یہی وجہ ہے کہ اجمیرشریف حاضری دینے پہنچیں، انھوں نے کہا کہ زیارت کرنے سے بے حد سکون حاصل ہوا ہے اس موقع پر انھوں نے کہا کہ وہ اپنے پیشے میں ترقی کرنا چاہتی ہیں، مذکورہ ماڈل فلموں میں اداکاری کی خواہش مند ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details