اردو

urdu

ETV Bharat / city

امام حسین کی شہادت پر مرثیہ خوانی کا سلسلہ شروع

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر شریف میں امام حسین کی شہادت پر مسلم علاقوں میں متعدد مرثیہ خوانی کے جلسے منعقد کیے جارہے ہیں۔

امام حسین کی شہادت پر مرثیہ خوانی کا سلسلہ شروع

By

Published : Sep 4, 2019, 5:50 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:44 AM IST

ملک بھر میں بیان کربلا کے ذکر سے غم حسین کو اپنا غم اور ان کی شہادت پر نوحہ خوانی کی جارہی ہے وہیں ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر شریف کے مسلم علاقوں میں بھی حضرت امام حسین کی شہادت کی یاد میں متعدد مرثیہ خوانی کے جلسے منعقد کئے جارہے ہیں۔

پیغمبر اسلام حضرت محمد کے نواسے حضرت امام حسین کی شہادت کو عقیدت مند حضرات ایک محرم سے ہی مرثیہ خوانی کے ذریعہ یاد کرتے ہے۔

حسنی حسینی خاندان سے تعلق رکھنے والے عالمی مشہور حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے شہر اجمیر میں بھی یادیں حسین سے عقیدتمند غمزدہ ہیں۔

امام حسین کی شہادت پر مرثیہ خوانی کا سلسلہ شروع

اجمیر کے مسلم علاقوں میں امام بارگاہوں کو خوبصورت روشنی سے سجایا گیا ہے اور گھروں میں امام حسین کے نام کے پرچم لہرائے گئے ہیں۔

امام بارگا ہوں میں قدیمی رسم مرثیہ خوانی ادا کی جارہی ہے اجمیر شریف درگاہ, جامعہ التمش مسجد کے علاوہ مختلف امام بارگاہوں میں ملاد پارٹیاں ذکر حسین کربلا مرثیہ خوانی کے ذریعہ پیش کر رہے ہیں۔

عاشق حسین اس ذکر سے غمزدہ ہوتے ہیں اور اجمیر کے مشہور و معروف شاعروں نے حضرت امام حسین کی شہادت کو اپنی عمدہ سے عمدہ کلاموں کے ذریعہ پیش بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ اجمیر میں مرثیہ خوانی کا رسم و رواج صدیوں پرانا ہے، ایک محرم سے لیکر دس محرم تک یہ مرثیہ خوانی کا سلسلہ جاری رہے گا, اس کے علاوہ 7 محرم کو مہندی کی رسم ہوگی اور 9محرم اور دس محرم کو تعزیہ کی سواری اور کربلا کا منظر پیش کیا جائے گا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details