اردو

urdu

ETV Bharat / city

حج 2021 کے لیے جانیں کیا کیا بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں؟ - راجستھان کے دارالحکومت جے پور

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ حج 2021 کے لیے جو ایپلیکیشن ہوں گے ان کی رقم پونے چار لاکھ روپے ہوگی۔

Haji Nizamuddin
حاجی نظام الدین

By

Published : Nov 9, 2020, 8:30 PM IST

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کا ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہنا ہے کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے حج 2021 کو لے کر کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان میں سب سے پہلی تبدیلی تو یہ ہے کہ حج 2021 کے لیے جو ایپلیکیشن ہوں گے ان کی رقم پونے چار لاکھ روپے ہوگی۔

حاجی نظام الدین

انہوں نے مزید بتایا کہ حاجی پر تقریبا سوا لاکھ روپے زیادہ رقم وصول کی جائے گی، جو پیسے میں اضافہ کیا گیا ہے اس کے بارے میں مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے۔

حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کی دوسری بڑی تبدیلی یہ ہے کہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایئرپورٹ سے جو پرواز سعودی جاتی تھی اس کو ختم کر دیا گیا ہے، ایسے میں تمام عازمین حج اب دہلی یا ممبئی سے ہی حج کے مقدس سفر پر جا پائیں گے۔

نظام الدین کا کہنا ہے کی تیسری بڑی تبدیلی یہ ہے کہ 18 برس سے کم اور 65 برس سے زیادہ عمر کے لوگ اس مرتبہ حج کے مقدس سفر پر نہیں جا پائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جو بھی عازمین حج 2021 میں حج کے سفر پر جائیں گے ان تمام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، اس لئے ہم تمام لوگ یہی دیکھ رہے ہیں کہ ہم لوگ کب سے اپلیکیشن کو بھروانہ شروع کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سنبراری کوکرناگ کے لوگ طبی سہولیات سے محروم

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق اس بار گرین کٹیگری کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ محض عزیزیہ کٹیگری ہیں۔ جو سعودی عرب میں موجود رہے گی۔ پہلے جس دور میں پانچ لوگ ہوا کرتے تھے اس کو اب محض تین لوگوں کا کر دیا گیا ہے۔ عازمین حج کو سوٹ کیس حج کمیٹی آف انڈیا سے ہی لینا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details