مفتی صاحب نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کو اپنے نیک بندوں کی طرف سے پیش کی جانے والی قربانی بہت پسند ہے۔ حدیث شریف اور قرآن مجید کی روشنی میں شریعت کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر ہر صاحب نصاب پر جانور کی قربانی اللہ کی راہ میں پیش کرنا واجب ہے۔
قمری کلینڈر کے مطابق ذی الحجہ کا مہینہ آخری ہے، جس کی تین تاریخوں میں یعنی 10 -11 اور 12 ذی الحجہ کو اللہ کی راہ میں قربانی پیش کی جاتی ہے۔ جس شخص کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی ہو یا پھر مالیت ہو تو ایسے صاحب نصاب مرد ۔عورت پر اللہ کی راہ میں قربانی پیش کرنا واجب ہے۔