بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا آج صبح 10 بجے جے پور ایئر پورٹ پہنچیں گے۔ جہاں پارٹی کارکنان ، مورچہ عہدیداروں اور کارکنوں کے ذریعہ ان کا استقبال کیا جائے گا۔ اس دوران جے پی نڈا کے ہوائی اڈے کے باہر ، جواہر سرکل ، ورلڈ ٹریڈ پارک ، گاندھی نگر سرکل ، جے ڈی اے سرکل ، رام باغ سرکل ، نارائن سنگھ سرکل ، اسٹیچو سرکل ، امبیڈکر سرکل ، برلا آڈیٹوریم سمیت مختلف مقامات پر استقبال کیا جائے گا۔
جے پی نڈا آج جےپور کا دورہ کریں گے - برلا آڈیٹوریم
بی جے پی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج جئے پور میں ریاستی صدر ستیش پونیا کی صدارت میں برلا آڈیٹوریم میں ہوگا۔
جے پی نڈا آج جےپور کا دورہ کریں گے
بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری بھجن لال شرما نے بتایا کہ ریاستی ورکنگ کمیٹی کے کل 5 سیشن ہوں گے، جس میں افتتاحی اجلاس صبح 11.00 بجے شروع ہوگا، جہاں جے پی نڈا خطاب کریں گے۔ شرما نے مزید کہا کہ قومی صدر جے پی نڈا دوپہر 2.00 بجے برلا آڈیٹوریم سے روانہ ہوں گے اور 2 بجکر 15 منٹ پر جے پور کے مالویہ نگر میں کالی باڑی مندر کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ جے پور ایئر پورٹ سے دہلی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوں گے۔