اردو

urdu

ETV Bharat / city

Maulana Tauqeer Raza Sends Chaadar to Ajmer: مولانا توقیر رضا خاں نے درگاہ خواجہ غریب نوازؒ کے لیے چادر کا نذرانہ بھیجا - Ittehad Millat Council IMC

آئی ایم سی کی یوتھ بریگیڈ IMC Youth Brigade کے صدر فرحان رضا خاں کی قیادت میں بریلی سے ایک وفد اجمیر کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اس وفد کی معرفت ایک چادر مولانا توقیر رضا خاں نے اجمیر میں درگاہ خواجہ غریب نوازؒ پر پیش کرنے کے لیے سپرد کی تھی۔

مولانا توقیررضا خاں نے درگاہ خواجہ غریب نوازمیں چادرکا نذرانہ بھیجا
مولانا توقیررضا خاں نے درگاہ خواجہ غریب نوازمیں چادرکا نذرانہ بھیجا

By

Published : Feb 8, 2022, 8:12 PM IST

حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے 810ویں عرس کے موقع پر خاندان اعلیٰ حضرت کے اہم فرد اور کل ہند اتحاد ملّت کونسل آئی ایم سی Ittehad Millat Council IMC کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں Maulana Tauqeer Raza نے ایک چادر پیش کی۔ مولانا توقیر رضا خاں کی جانب سے ہر برس روایتی انداز میں ایک چادر پیش کی جاتی ہے۔

آئی ایم سی کی یوتھ بریگیڈ کے صدر فرحان رضا خاں کی قیادت میں بریلی سے ایک وفد اجمیر کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اس وفد کے معرفت ایک چادر مولانا توقیر رضا خاں نے اجمیر میں درگاہ خواجہ غریب نوازؒ پر پیش کرنے کے لیے سپرد کی تھی۔

مولانا توقیر رضا خاں نے اس وفد کے ذریعے ایک پیغام ارسال کیا تھا کہ خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر جاکر تمام عالم کے مسلمانوں میں اتحاد، اتفاق اور اخلاص قائم ہونے کی دعا کیجیئےگا۔ مولانا توقیر رضا خاں نے درگاہ اجمیر شریف کے سجادگان کے نام بھی پیغام ارسال کیا تھا کہ دعائے رسمِ قل میں ہندوستان کے مسلمانوں کے تحفظ کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے۔


واضح رہے کہ آئی ایم سی سربراہ مولانا توقیر رضا خاں بھی اپنے عہدے داران اور کارکنان کے ساتھ اجمیر شریف حاضری کے لیے اکثر جاتے ہیں۔ لیکن گزشتہ دو ماہ قبل اُن کے دل کا آپریشن ہوا ہے۔ کارڈیالوجسٹ ” ماہر امراض قلب“ نے ابھی اُنہیں آرام کرنے کی تاکید کی ہے۔ لہٰذا اُنہوں نے عالم اسلام کے تمام مسلمانوں، خاص طور پر ہندوستان کے مسلمانوں کے حق میں دعا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی صحت اور سلامتی کی دعا کرنے کے لیے بھی پیغام ارسال کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details