اردو

urdu

ETV Bharat / city

اجمیر: خادم محلہ میں ہیلتھ کیئر سینٹر کا قیام - Health care center opened in ajmer

سینٹر کے عہیدیدار کے مطابق مختلف قسم کی جانچ کو مفت میں فراہم کرنے کے مقصد سے سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

Ajmer
Ajmer

By

Published : Oct 1, 2020, 8:43 AM IST

راجستھان کے اجمیر کے خادم محلہ میں آفتاب ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام میڈیکل ہیلتھ کیئر سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ اس سینٹر میں مختلف جانچ کی سہولیات فراہم کرائی جائیں گی اور کئی جانچ مفت بھی کرائی جائیں گی۔ ساتھ ہی ساتھ علاج بھی فراہم کیا جائے گا۔

اجمیر: خادم محلہ میں ہیلتھ کیئر سینٹر کا قیام
سوسائٹی کی چیئرمین آفتاب بیگم اور تسلیم چشتی نے بتایا کی مسلم خواتین کو میڈیکل سہولیات دستیاب کرانے کے مقصد سے اس مرکز کی بنیاد ڈالی گئی ہے تاکہ ان کی دشواریوں کو دور کیا جا سکے۔ سوسائٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بزرگ خواتین اور کمزور ضعیف اور کمزور مریضوں کو بی پی اور شوگر جیسی جانچ کیلئے دشواری پیش آتی ہے۔ اب انہیں اس محلہ کلینک سے فائدہ پہنچے گا۔ اس ہیلتھ کیئر سینٹر پر شہر کے نامور ڈاکٹرز اپنی خدمات فراہم کریں گے اور کورونا وبا جیسی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے طور طریقے بھی سمجھائیں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details