اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہاتھرس معاملہ: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ کی مانگ - آدتیہ ناتھ سے استعفیٰ کی مانگ

اتر پردیش کے ہاتھرس معاملے کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اجمیر کی خواتین نے ضلع کلکٹر کو یادداشت پیش کی۔

ہاتھرس معاملہ: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ کی مانگ
ہاتھرس معاملہ: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ کی مانگ

By

Published : Sep 30, 2020, 5:14 PM IST

ملک بھر میں یوپی کے ہاتھرس معاملے کو لے کر غصہ دیکھا جا رہا ہے، راجستھان میں ’’اجمیر شہر مہیلا کانگریس‘‘ سے وابستہ کئی خواتین نے ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت کو اس ضمن میں وزیر اعلی کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔

ہاتھرس معاملہ: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ کی مانگ

اجمیر شہر مہیلا کانگریس کا الزام ہے کہ ’’یوپی میں یوگی حکومت خواتین کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اب بدمعاشوں کے حوصلے بلند ہوتے جا رہے ہیں اور غنڈہ گردی سے باز نہیں آرہے ہیں۔‘‘

میمورنڈم میں اس معاملے میں ملوث مجرموں کو سخت سزا دیے جانے اور یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفیٰ کی مانگ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ہاتھرس سانحہ: جبراً آخری رسومات ادا کرنے پر تنقید

’’اجمیر شہر مہیلا کانگریس‘‘ نے یوگی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’یو پی حکومت خواتین کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یوپی پولیس بھی مجرموں میں خوف پیدا نہیں کر پا رہی ہے جس کی بدولت آئے روز خواتین پر ظلم و ستم کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ ریاست اترپردیش کے ہاتھرس کی 19 سالہ لڑکی کی گزشتہ روز دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں موت ہوگئی جس کی 4 افراد نے کچھ روز قبل اجتماعی جنسی زیادتی کی تھی۔ جبکہ ہسپتال میں انتقال کے بعد متاثرہ لڑکی کی لاش کو آبائی مقام ہاتھراس منتقل کیا گیا اور گزشتہ رات انتظامیہ کی جانب سے خاندان کی رضامندی کے بغیر آخری رسومات کو ادا کردیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details