خادم الحجاج حاجی محمود خان کے مطابق حج کمیٹی حاجیوں سے تمام اخراجات حاصل کر لیتی ہیں لیکن انہیں مکمل سہولت فراہم نہیں کراتی ہیں جب کہ ایک ایک حاجی سے ہوٹل اور پرواز کے ٹکٹ کا پورا کرایہ لیا جاتا ہے لیکن حاجیوں کو وقت پر سہولتیں فراہم نہیں کرائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اب خود ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی زحمت اٹھانی پڑ رہی ہے۔'
حاجیوں کی پراوز میں تاخیر - پراوز میں گھنٹوں تأخیر
حاجیوں کی وطن واپسی کی پراوز میں تاخیر کی وجہ سے انہیں متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے حاجیوں نے اپنی مصیبتوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ بیان کیا۔
حاجیوں کی وطن واپسی پر پراوز میں گھنٹوں تأخیر
اجمیر سے مقدس سفر حج پر گئے حاجیوں نے اپنی پریشانی اور دشواری کو راجستھان حج کمیٹی کے چیئرمین امین پٹھان اور نمائندوں سے ویڈیو کلپ بھیج کربتایا۔ ان سبھی نے اپنی ہوٹل اور ایئرپورٹ پر عدم سہولیات کی شکایت درج کرائی۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 8:17 AM IST