اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے دوران ادویک شرما ایک بہترین فنکار بن کر ابھرے - راجستھان کے بھیلواڑا شہر کی اہم خبر

کورونا وبا کے دوران جاری لاک ڈاؤن میں گھر بیٹھے لوگوں کو اپنی تخلیقات کو بروئے کار لانے کے لیے سنہری موقع ہے۔ زیادہ تر لوگ اپنی تخلیقی صلاحیت اپنے آس پاس کے واقعات و تجربات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران ادویک شرما ایک بہترین فنکار بن کر ابھرے
لاک ڈاؤن کے دوران ادویک شرما ایک بہترین فنکار بن کر ابھرے

By

Published : Jun 2, 2021, 4:57 PM IST

Updated : Jun 2, 2021, 7:16 PM IST

راجستھان کے بھیلواڑا شہر کے شاہ پورہ قصبے کے رہائشی تیرہ سالہ نویں کلاس کے ایک طالب علم ادویک شرما اپنے خیالات کو مختلف رنگوں کے ذریعے دوسروں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران ادویک شرما ایک بہترین فنکار بن کر ابھرے

لاک ڈاؤن نے اس بچے کی زندگی کو ایک آرٹسٹ کی شکل دے دی ہے۔ شاہ پورہ قصبہ کی آئی پی ایس اسکول کے نویں کلاس کا یہ طالب علم مصوری کے معاملے میں اپنی الگ شناخت رکھتا ہے۔

ادویک شرما مختلف فنکارانہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ نہ صرف کینوس پر اپنے خیالات کو رنگوں کے ذریعہ پیش کرتے ہیں، بلکہ دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی اپنی پینٹنگ بنا کر دیتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران ادویک شرما ایک بہترین فنکار کے طور پر ابھرے ہیں، ان کی بہت سی پینٹنگز ایسی ہے کہ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے مہاتما گاندھی،کرکٹر ویراٹ کوہلی، فلمی اداکار ٹائیگر شراف اور سائیں بابا کی خوبصورت پینٹنگز بنائی ہے۔

گزشتہ لاک ڈاؤن میں ادویک شرما نے چار پرت گریفائٹ ورک، برادر اسکیچ، حقیقت پسندانہ آرٹ ورک، شیڈنگ آرٹ ورک، پنسل آرٹ ورک سے سب کا دل جیت لیا ہے۔

گرچہ ادویک شرما کو اپنے اس فن میں مزید مہارت حاصل کرنے کے لیے اپنے کنبے کی مکمل حمایت حاصل نہیں رہی، لیکن مصوری کا یہ شوق ان کے نانا ماموں اور خالہ ورشا پاراشر سے انہیں ملا ہے۔

Last Updated : Jun 2, 2021, 7:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details