حضرت امام حسینؓ کی یاد میں بنائے گئے اس تعزیہ کو 40 کیلو چاندی سے تیار کیا گیا تھا جب کہ اسے دیکھنے کے لیے عقیدتمندوں کا ہجوم ہے اور جو تعزیہ کی اپنے موبائل میں تصویر کشی کررہے ہیں۔
درگاہ اجمیر میں امام حسینؓ کے تعزیہ کا دیدار کرنے کے لیے عقیدتمندوں کا ہجوم ماہ محرم الحرام کے دوران دنیا بھر میں مسلمان جنگ کربلا میں نواسۂ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کو یاد کرتے ہیں۔ درگاہ اجمیر شریف کے محفل خانہ میں رکھے 40 کیلو چاندی کے تعزیہ کا عقیدتمند دیدار کرتے ہوئے شہادت حضرت حسینؓ کو یاد کرتے ہیں۔
ایک مرید نے یہ تعزیہ اپنی منت پوری ہونے پر درگاہ کو پیش کیا تھا جس کے بعد سے اسے ہر سال 5 تا 8 محرم کو درگاہ اجمیر شریف کے محفل خانے میں رکھا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں عقیدت مند اس کا دیدار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اجمیر میں بابا فرید کا چلہ شریف زائرین کے لیے کھول دیا گیا
ماہ محرم کے آغاز کے ساتھ ہی امام حسینؓ کی یاد میں مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے اور بعض عقیدت مند اپنے گھروں میں نیاز کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسلمان یکم محرم سے یوم عاشورہ تک روزے بھی رکھتے ہیں۔