اردو

urdu

ETV Bharat / city

اجمیر: بیداری مارچ کے دوران رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی تلقین - اموات کی تعداد میں اضافے

اجمیر شہر میں پولیس انتظامیہ نے عوامی بیداری مارچ کے دوران عوام کو رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی تلقین کی۔

اجمیر: بیداری مارچ کے دوران رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی تلقین
اجمیر: بیداری مارچ کے دوران رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی تلقین

By

Published : Apr 21, 2021, 2:27 PM IST

راجستھان میں کورونا وائرس کے بڑھتے مثبت معاملات اور اموات کی تعداد میں اضافے کے بعد سرکار نے پولیس اور انتظامیہ کو رہنما خطوط کو سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

اجمیر: بیداری مارچ کے دوران رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی تلقین

ضلع اجمیر میں عوام کو کورونا کی روک تھام کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری کرانے کے لیے پولیس اور انتظامیہ نے مشترکہ طور عوام بیداری مارچ کا اہتمام کیا۔

عوام بیداری مارچ میں پولیس، ضلع انتظامیہ اور ٹریفک عملہ کے جوانوں نے شرکت کرکے خواجہ کے شہر اجمیر شریف کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

بیداری مارچ میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ عوام سے گھروں میں ہی رہنے کی تلقین کی گئی۔ وہیں، لوگوں سے گھروں کے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اور سماجی دوری کا خیال رکھنے پر زور دیا گیا۔

عوام بیداری مارچ میں پولیس اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details