ریاست راجستھان کے اجمیر میں ان دنوں شدید سردی اور ٹھنڈی ہوا سے عام انسانی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کوہرے کے باعث وزیبلیٹی بہت کم ہو گئی ہے، چاروں جانب ٹھنڈی فضاؤں سے مقامی افراد برف کی طرح محسوس کر رہے ہیں۔
اجمیر: درگاہ پر صبح کے بجائے دوپہر میں پہنچتے ہیں عقیدتمند - سرد ہواؤں کے باعث
سرد ہواؤں کے باعث لوگوں کو کام میں مشکلات ہو رہی ہے۔
cold wave
اجمیر شریف درگاہ میں زائرین بھی صبح زیارت کرنے کے بجائے دوپہر میں ہی حاضری دے رہے ہیں، موسم کے مزاج میں تبدیلی دوپہر میں شمس کی روشنی کے بعد نظر آتی ہے۔
اس دوران لوگ سردی کے منظر کو اپنے کیمروں میں قید کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سردی نے زندگی کو متاثر ضرور کیا ہے لیکن وہ اس سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔