اردو

urdu

ETV Bharat / city

سونیا۔ راہل گاندھی کی جانب سے وزیراعلی اشوک گہلوت نے چادر پیش کی - لک کی سلامتی اور کووڈ۔19 سے خاتمہ

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ اجمیری کے 809 ویں عرس مبارک کے موقع پر ملک بھر سے خواجہ کے عقیدت مند حاضری کے لیے درگاہ پہنچے رہے ہیں۔ وزیر اعظم و دیگر وزراء اعلی کی جانب سے بھی چارد پوشی ہورہی ہے، اس ضمن میں کانگریس صدرسونیا گاندھی اورراہل گاندھی کی جانب بھی چارد پیش کی ہے۔

cm ashok gehlot offered chadar at ajmer dargah behalf of sonia and rahul gandhi
cm ashok gehlot offered chadar at ajmer dargah behalf of sonia and rahul gandhi

By

Published : Feb 18, 2021, 10:01 PM IST

سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز کے 809 عرس کے موقعے پر کانگریس صدر سونیا گاندھی کی جانب سے چادر پیش کی گئی۔ خواجہ صاحب کے آستانے پر یہ چادر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اپنے قافلے کے ساتھ لے کر پہنچے۔ وزیر اعلی کی آمد کے پیش نظر درگاہ میں پولیس کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور درگاہ میں زائرین کے داخل ہونے پر پابندی کے درمیان وزیر اعلی نے چادر پیش کی۔

ویڈیو
درگاہ کے بلند دروازے پر سونیا گاندھی کی جانب سے بھیجی گئی چادر کو پھیلایا گیا جسے کانگریس لیڈران و کارکنان سر پر با ادب لیے درگاہ کے آستانہ کی طرف بڑھ گئے۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت چادر کے دامن کو کنارے سے پکڑے ہوئے نظر آئے۔

مزید پڑھیں:''حاضری نہیں دینے والوں کی بھی دعائیں پوری ہوتی ہیں''


خاص بات یہ رہی کی ہر مرتبہ خواجہ کے عرس میں گاندھی خاندان کی چادر میں سب سے آگے دکھائی دینے والے راجستھان کانگریس کے سابق صدر سچین پائلٹ کہیں نظر نہیں آئے، جب کی ہر بار کی طرح اس بار بھی کانگریس کے کئی بڑے لیڈر چادر میں موجود رہے۔ سونیا گاندھی کی جانب سے درگاہ میں چادر پوشی کے بعد ان کا ایک پیغام کانگریس اقلیتی قومی صدر ندیم جاوید نے پڑھ کر سنایا'۔

سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں ملک کی سلامتی اور کووڈ۔19 سے خاتمہ کے لیے خصوصی دعا طلب کی، اس موقع پر درگاہ انجمن کی جانب سے سی ایم اشوک گہلوت اور ان کے تمام قافلہ ممبران کو دستار بندی کی گئی۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت کو دربار میں زیارت سید غنی گردے جی نے کرائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details