چادر عام آدمی پارٹی کے بانی رکن شہناز ہندوستانی اور ان کے کارکن نے پیش کی۔
کیجریوال نے اجمیر میں چادر پیش کروائی ضلع اجمیر سے تعلق رکھنے والے شہناز ہندوستانی نے بتایا کہ وزیراعلی اروند کیجریوال نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں عقیدت کا سلام بھیجا ہے اور شکرانہ کے طور پر عقیدت کی چادر پیش کی ہے۔
شہناز ہندوستانی نے کہا کی اجمیر سے دہلی تک محبت کی ایسی روشنی پہنچی جس سے نفرت کی سیاست ٹوٹ گئی اور عام آدمی پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے بجلی، پانی اور تعلیم پر بی جے پی اور کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں بجلی کے دام میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ دہلی میں 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان کیا جاتا ہے۔
این آر سی اور سی اے اے کو غیر آئینی قرار دیتیے ہوئے شہناز ہندوستانی نے کہاں کی یہ ملک کو توڑنے والا قانون ہے۔ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ ضرورت ہے تو ملک کی صورت اور سیرت کو چمکانے کی۔
خواجہ صاحب کی بارگاہ میں شہناز ہندوستانی اور پارٹی کے کارکنان کو سید شاکرعلیزیارت نے کروائی اور سب کی دستاربندی کر تبرک پیش کیا۔