اردو

urdu

ETV Bharat / city

اجمیر شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم جاری - بلڈنگ پر نوٹس چسپاں

ریاست راجستھان کے اجمیر میں آج غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میونسیپل کارپوریشن نے بڑی کاروائی کی۔ شہر کے درگاہ بازار، لاخن کوٹھری اور مندھریں محلہ میں چار بلڈنگ سیز کی گئی ہے۔

RJ Campaign on illegal constructions continues in Ajmer city
اجمیر شہر میں غیر قانونی تعمیرات کو لے کر مہم جاری

By

Published : Jun 30, 2020, 2:07 PM IST

میونسپل کارپوریشن کے افسران نے پولیس دستے کی موجودگی میں یہ کاروائی کی۔ لاخن کوٹھری علاقے میں بھیو عرف محسن اور محفوظ کی دو عمارتوں کو غیر قانونی طریقے سے تعمیر پائی گئی۔ جبکہ چودھری محلہ میں سونی جی کی بلڈنگ کو بھی سیز کیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

میونسپل کارپوریشن افسر گجیندر رلاؤتا کے مطابق کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے درمیان ان لوگوں نے 3 فلیٹ کی جگہ چھ فلیٹ کی تعمیر کروائی تھی۔ یہی وجہ رہی کہ آج افسران نے پولیس دستے کے ساتھ شہر میں غیر قانونی تعمیرات پر کارروائی انجام دی اور بلڈنگ پر نوٹس بھی چسپاں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details