بالی ووڈ کی معروف شخصیت جتندر کی بیٹی ایکتا کپور اور ان کے ساتھ ٹیلی ویژن کی دو اداکارہ اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دینے پہنچی تھی۔
جہاں انہوں نے خواجہ صاحب کے مزار اقدس پر عقیدت کی چادر اور پھول پیش کیے اور آستانہ شریف میں پندرہ منٹ بیٹھ کر قلبی سکون حاصل کیا۔
خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں بے حد عقیدت رکھنے والی ایکتا کپور ہمیشہ جب کبھی کوئی ٹی وی سیریل یا فلم کی ابتدا کرتی ہے تو پہلے دربار میں حاضری ضروری دینے آتی ہیں۔