اردو

urdu

ETV Bharat / city

درگاہ اجمیر میں ضروت مندوں کے درمیان کمبل کی تقسیم - کمبل اور لحاف تقسیم کیے گئے

بین الاقوامی شہرت یافتہ درگاہ خواجہ اجمیری میں غریب غرباء کے درمیان کمبل تقسیم کیے گئے۔

Blanket distribution in Ajmer Dargah
درگاہ اجمیری میں ضروت مندوں کے درمیان کمبل کی تقسیم

By

Published : Jan 15, 2020, 5:10 PM IST

ریاست راستھان کے درگاہ اجمیر میں ضلع کلکٹر وشموہن شرما کی قیادت میں درگاہ کی محفل خانہ میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل اور لحاف تقسیم کیے گئے۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ سردی سے راحت کے لیے شہر بھر میں رین بسیروں پر غریبوں کے لیے بہتر اور عمدہ انتظام کیے گئے ہیں۔

درگاہ اجمیری میں ضروت مندوں کے درمیان کمبل کی تقسیم

انجمن کے ممبر سید منور چشتی عرف پہلوان اور ان کی ٹیم کی جانب سے ضرورت مندوں کے درمیان گرم کپڑے کمبل اور لحاف تقسیم کیےگئے۔

انہوں نے درگاہ کی محفل خانہ میں ضرورت مندوں کو تیز سردی سے بچنے اور راحت دینے کے لیے کمل تقسیم کیے، جس میں شہر کے سیاسی رہنماؤں سمیت انتظامیہ کے افسران کے علاوہ درگاہ کمیٹی کے معاون ناظم شاداب صدیقی اور خدام خواجہ نے شرکت کی۔ پہلوان کے اس نیک قدم کی تعریف کرتے ہوئے حاضرین نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details