درگاہ شریف کے نظام گیٹ کے باہر خادم سید عمران چشتی کی صدارت میں خادموں نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے بذریعہ ضلع انتظامیہ گہلوت حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ اگر غم حسین کی رسم و روایت میں پابندی لگائی گئی تو درگاہ بازار میں عقیدت مند دھرنا دینگے اور حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
اجمیر: حکومت کے خلاف احتجاج کا انتباہ - اجمیر شریف کی درگاہ
محرم الحرام کی رسم و روایت کو لے کر اجمیر شریف درگاہ کے خادموں نے ریاستی حکومت کے خلاف آواز بلند کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے کسی بھی مذہبی جلوس پر کورونا گائیڈ لائن کے مطابق پابندی عائد کر رکھی ہے، عمران چشتی کا مطالبہ ہے کہ ضلع انتظامیہ کورونا گائیڈ لائن کے تحت جس طرح عقیدت مندوں کو اجازت دیگی ٹھیک اسی پر عمل کرتے ہوئے غم حسین منایا جائے گا لیکن اگر اس کے باوجود اجازت نہیں دی جاتی ہے تو ضلع انتظامیہ سے لے کر گہلوت حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ انجام دیا جائے گا۔
نوجوان خادموں کی جماعت چاہتی ہے کہ آٹھ، نو اور دس محرم یوم عاشورہ کو تعزیہ کی زیارت اور رسم ادائیگی میں عاشق حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا ذکر کربلا سے ایمان کی تازگی حاصل ہو اور محرم الحرام کی تمام قدیم رسم و روایت برقرار رہے۔