اردو

urdu

ETV Bharat / city

اجمیر عرس: خطبہ چشتیہ کے موضوع پر 59رویں سپوزیم کا اہتمام - عوام میں علم نافع، خوش اخلاص

اجمیر درگاہ کے گدی نشین سید محمد عادل کے مطابق خطبہ چشتیہ کا مقصد عوام میں علم نافع، خوش اخلاص اور پیار محبت کی بیداری پیدا کرنا اور لوگوں کو عمل کرنے کی نصیحت کرنا ہے۔

By

Published : Feb 17, 2021, 9:31 PM IST

عالمی مشہور سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 809 ویں عرس مبارک کے موقع پر 59 ویں سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا، جہاں خطباء کے ذریعے عوام کو انسانیت اور بھائی چارہ کا پیغام دیا گیا۔

اس موقعے پر ملک بھر سے خواجہ کے دربار میں حاضری دینے پہنچے زائرین نے سمپوزیم میں شرکت کی۔

مذکورہ سمپوزیم میں ملک کی مختلف درگاہوں کے سجادہ نشینوں نے بھی شرکت کی۔

اجمیر درگاہ کے گدی نشین سید محمد عادل کے مطابق خطبہ چشتیہ کا مقصد عوام میں علم نافع، خوش اخلاص اور پیار محبت کی بیداری پیدا کرنا اور لوگوں کو عمل کرنے کی نصیحت کرنا ہے۔ مذکور پروگرام میں ہر انسان کو جسمانی- روحانی غذا اور قلبی سکون میں اضافے کے لیے بزرگان دین کے بتائیں راستے پر عمل کرنے کی خصوصی نصیحت کی گئی۔

واضح رہے کہ خواجہ غریب نواز ملک عرب کے شہر سنجر سے نو سو برس قبل اجمیر شریف تشریف لائے تھے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی حکم بشارت سے بھارت میں انسانیت قومی یکجہتی اور اسلام کا پیغام لے کر آئے، یہی وجہ ہے کہ اجمیر سے آج تک انسانیت اور بھائی چارہ کا پیغام دیا جاتا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details