اردو

urdu

ETV Bharat / city

اجمیر: عباسی سماج کا الیکشن مکمل - news of ajmer

عباسی برادری برسوں سے اجمیر شریف درگاہ میں وضو کا پانی بھرنے کا کام انجام دیتا رہا ہے۔

Ajmer
Ajmer

By

Published : Oct 28, 2020, 2:35 PM IST

اجمیر کے نواب کا بیڑہ علاقے میں کئی سال بعد پہلی مرتبہ عباسی برادری کے انتخابات ہوئے جہاں صدر سیکرٹری اور نائب صدر کو بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا۔

اجمیر: عباسی سماج کے صدر و نائب صدر منتخب

راجستھان عباسی سماج کے صدر حاجی شکیل کے مطابق عباسی برادری برسوں سے اجمیر شریف درگاہ میں وضو کا پانی بھرنے کا کام کرتا رہا ہے اور ان کی روزی روٹی بھی درگاہ سے چلتی ہے، ایسے میں اب ضرورت تھی کہ ان کی بھی تنظیم کا صدر اور سیکرٹری ہو جو عباسی برادری کے حق حقوق کے لیے ہمیشہ کھڑا رہے۔

اس سے قبل کبھی اجمیر میں عباسی برادری کے الیکشن نہیں ہوئے، صدر عہدے پر فروز عباسی اور سیکرٹری عہدے پر دین محمد کو مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح نائب صدر عبدالجبار اور خزانچی عہدے پر عمر دین عباسی کو مقرر کیا گیا۔
واضح رہے کہ عباسی سماج کے زیراہتمام اجتماعی شادیاں سمیت مختلف سماجی کاموں کو انجام دیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details