ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں ضلع پولیس نے کورونا وائرس کے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مارچ نکالا۔ جس کے ذریعہ شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں میں عوام میں عالمی وبا سے محفوظ رہنے کا پیغام دیا گیا۔
شہر کے بازاروں میں پولیس کے ذریعے لاؤڈ اسپیکر، بینر اور تختیوں کے ذریعے کورونا سے محفوظ رہنے اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کا پیغام دیا گیا۔ اس کے علاوہ ہر ایک شخص کو ماسک لگانے اور سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے سینیٹائزر سے بار بار ہاتھوں کو صاف کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔