بھارت کی گنگا جمنی تہذیب پوری دینا میں اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے۔ اس گنگا جمنی تہذیب کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں کے لوگ مختلف مذاہب کا احترام کرتے ہوئے ایک دوسرے کے تہواروں کو عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔ ابھی ماہ صیام کا مقدس مہینہ چل رہا ہے عام طور پر روزے کا ذکر آتے ہی ذہن میں کسی مسلم شخص کی تصویر بن جاتی ہے۔ لیکن روزہ رکھنے والوں میں صرف مسلم ہی نہیں بلکہ غیر مسلم لوگ بھی شامل ہیں۔
ہم آپ سے ایسے ہی چند افراد سے ملاقات کرا رہے ہیں جو گنگا جمنی تہذیب کی زندہ مثال پیش کرتے ہوئے رمضان المبارک میں روزے کا اہمتام کر رہے ہیں۔