عالمی پیمانے پر مشہور حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ کے خادم اور گدی نشین سید سرور چشتی نے اس معاملے کے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے اور تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ قرآن پاک پر انگلی اٹھانے والے وسیم رضوی کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے شیعہ جماعت سے بھی وسیم رضوی کی غلط حرکتوں کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اجمیر: وسیم رضوی کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل - ajmer, rajasthan
شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں قرآن مجید کی 26 آیات کے خلاف درخواست دے کر قرآن پاک سے ان آیات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین سید سرور چشتی نے وسیم رضوی کے اس عمل پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔
اجمیر: وسیم رضوی کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل
سرور چشتی نے مودی حکومت سے بھی سوال کیا کہ مسلم طبقے کو مسلسل بد نام کیا جا رہا ہے اور بے وجہ پریشان کر کے دشواریاں پیدا کی جارہی ہیں۔ مسلم نوجوانوں کے ذہن کو تعلیم سے بھٹکانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ آج کے دور میں مدارس سے سند کے ساتھ ساتھ تعلیم اور تربیت کی بھی ضرورت ہے۔