اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارش سے زیر تعمیر مکان زمین دوز، چار افراد ملبے میں دبے

ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں واقع ناگفانی علاقے میں بارش کی وجہ سے ایک مکان زمین دوز ہو گیا جس میں چار افراد دب گئے۔

زیر تعمیر مکان زمین دوز

By

Published : Aug 1, 2019, 5:38 PM IST

اجمیر ضلع میں گزشتہ تین روز بارش ہو رہی ہے جس علاقے میں پورے شہر میں سیلاب کی سی کیفیت ہو گئی ہے۔

بارش کے سبب ناگفانی علاقے میں ایک زیر تعمیر مکان کمزور ہو کر گر گیا۔ اس میں چار افراد دب گئے۔ مقامی لوگوں نے اس واقعے کی خبر ضلع انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن کو دی۔ اس کے بعد بچاؤ کام شروع کیا گیا۔

زیر تعمیر مکان زمین دوز

اس بچاؤ کام میں ایک خاتون کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ ضلع انتظامیہ اے ڈی ایم سٹی ارویند سنگوا کے مطابق ملبے میں اب بھی عبدالحمید سمیت دو افراد دبے ہوئے ہیں۔ ان تینوں افراد کو این ڈی آر ایف کی مدد سے باہر نکالنے کی کوشش جاری ہے

مقامی لوگوں کے مطابق مزکورہ حادثے نے ضلع انتظامیہ کی پول کھول دی ہے۔ ضلع انتظامیہ اجمیر کو سمارٹ سٹی بنانے کا وعدہ کرتی ہے لیکن یہ کھوکھلا ثابت ہوتا نظر آ رہا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details