اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں موجود عالمی شہرت یافتہ اجمیر شریف درگاہ پر راجستھان حج کمیٹی کے نئے چیئرمین امین کاغذی نے حاضری اور مزار پر گل پوشی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ راجستھان سے 2712 عازمین سفر حج پر بھیجا جائے گا۔
اس دوران مقامی کانگریس پارٹی کے نمائندے ان کے ساتھ موجود تھے۔
راجستھان حج کمیٹی کے چئیرمین امین کاغذی نے درگاہ پر چادر پوشی کے بعد کہا کہ جو عازمین سفر حج پر جائیں گے، ان کی ذمہ داری ریاست کے وزیر اعلی نے مجھے دی ہے۔ عازمین حج کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیر اعلی کی ہدایت ہے کہ عازمین حج کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔