صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے دربار میں اداکارزین امام Actor Zain Imam اور پروڈیوسر کرشمہ جین producer Karishma نے عقیدت کی چادر پیش کی۔ میڈیا کو زین امام نے بتایا کہ خواجہ صاحب کی نسبت اور فضل و کرم سے انہیں ٹی وی سیریل میں بے حد شہرت حاصل ہوئی۔
Actor Zain Imam and producer Karishma Jain:اداکارزین امام اورپروڈیوسرکرشمہ جین کی اجمیرشریف میں حاضری اب تک انہوں نے ٹی وی سیریل کیسی ہے یار یہ , عشق باز, یہ وعدہ رہا اور ریالٹی شو خطروں کے کھلاڑی سیزن نائن , میں اپنا ہنر کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔
زین امام ان سب کامیابی کے لیے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں شکرانہ چادر پیش کرنے آئے تھے اور اپنے نئے ٹی وی شو فنا عشق میں مر جاواں کی کامیابی کی منت بھی مانگی۔
زین امام کے ساتھ پروڈیوسر وبھاؤ کوچر, دپتی کلوانی بھی ساتھ میں موجود تھی۔خواجہ صاحب کی بارگاہ میں ان سب کو زیارت سید قطب الدین سخی نے کرائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔اس موقع پر ملک کو کورونا کی تیسری لہر سے محفوظ رہنے کی دعا بھی کی گئی۔