ایک طرف جہاں پاکستان کے پاکپتن شریف میں بابا فرید کا عرس منایا گیا تو وہیں دہلی، کلیئر، مہرولی اور اجمیر شریف میں بھی عرس کی رسم ادا کی گئی۔
تمام چشتیہ سلسلہ کی خانقاہوں پر عقیدت مندوں نے اپنے اپنے انداز میں بابا فرید کا عرس کا اہتمام کیا، دہلی میں درگاہ نظام الدین اولیاء کے خادم حافظ سید عماد نظامی نے خصوصی فاتحہ کا اہتمام کیا۔ یہاں ممبئی سے آئے پیر طریقت عبدالمنان شیخ نے عرس کی رسم ادائیگی انجام دی۔ اسی طرح محبوب الہی کی زیارت اور ان کا روحانی فیض حاصل کر مہرولی سے کلیئرشریف 5 محرم کو بابا فرید کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور اردو شاعر افضل منگلوری نے بابا فرید کی شان میں منقبت پیش کی۔ منقبت سن کر محفل میں موجود سامعین جھوم اٹھے اور حضرت صابر پاک کے دربار میں حق فرید بابا فرید پکار اٹھے۔