جموں کشمیر میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے اب اکھل بھارتیہ سجادہ نشین پریشد صوفی ازم کے معرفت نوجوانوں کو اپنے ساتھ جوڑے گا۔ اس سلسلے میں اجمیر شریف درگاہ دیوان کے بیٹے اور پریشد کے صدر سید نصیر الدین چشتی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔
اجمیرشریف درگاہ کے وفد نے امیت شاہ سے ملاقات کی - اجمیر شریف درگاہ دیوان کے بیٹے اور پریشد کے صدر سید نصیر الدین چشتی
کشمیر میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے صوفی ازم کے راستے نوجوانوں کی ٹیم تشکیل دینے کے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔
amit shah
اس دوران نصیر الدین چشتی نے امیت شاہ سے کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور صوفی نظریات کے نوجوانوں کی ایک ٹیم بنانے کی پیشکش کی۔ چشتی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ سے گفتگو میں کئی اہم ترین مسئلے پر بات چیت بھی ہوئی۔
امیت شاہ سے میٹنگ کے بعد چشتی نے کہا کہ کشمیر میں صوفی ازم کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ کشمیری نوجوانوں کی ایک ٹیم بنائی جائے گی۔
پریشد کے صدر چشتی نے کہا کہ صوفی ازم ٹیم بنانے کے لئے مرکزی حکومت کے ساتھ ملک کی تمام درگاہوں کے سجادہ نشین ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔
Last Updated : Jul 4, 2020, 12:50 PM IST