ملک میں شوشیل میڈیا کا کریز بڑھتا جا رہا ہے۔ خاص طور سے نئی نسل واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر، اور ٹک ٹوک کا خوب استعمال کر رہی ہے۔
ایسے میں گاندھی جی کی 150ویں جینتی کے موقع گاندھی جی کی سوچ کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے احمدآباد کے لوگوں نے نوجوانوں کا سہارا لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔
دراصل احمدآباد کے لوگوں نے ایک کمپٹیشن کا اہتمام کیا ہے جس میں نوجوان گاندھی جی پر ویڈیو بنائیں گے۔ جو نوجوان سب سے اچھی ویڈیو بنائے گا اس کو انعام دیا جائے گا۔
اس تعلق سے اس کمپیٹیشن کے آرگنائزر شاہ نواز شیخ نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ نئی نسلیں گاندھی جی کے خیالات کو جانیں۔ ستیہ اہنسہ اور بھائی چارے کو فروغ ملے اس مقصد کو لے کر وہ بنایا ہے جس پر کوئی بھی شخص گاندھی کو یاد کرتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا جو سب سے بہترین ویڈیو بنائے گا اسے انعامات سے نوازہ جائےگا۔ یہ مقابلہ 30 سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گا۔