اس تعلق سے سرخیز روزہ کمیٹی کے چیئرمین ابرار علی سید نے کہا کہ 'لال قلع کی طرح ہی سرخیز روزہ میں رانی کے محل کے ارد گرد مرکزی حکومت نے نیشنل ٹوریزم ڈیولمپنٹ کارپوریشن کے ماتحت لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کے پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔ 15 اگست سے لائٹ اینڈ ساؤنڈ لگنی بھی شروع ہو چکی ہے۔ 3 چار ماہ میں یہ کام مکمل ہو سکتا ہے۔ احمدآباد کا یہ پہلا تاریخی ورثہ ہے، جہاں لائٹ اینڈ ساؤنڈ لگایا جا رہا ہے۔ اس لیے ہمیں بے حد خوشی ہے۔ اس سے سرخیز روزہ کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہوگی'۔
تاریخی ورثہ سرخیز روزہ میں شاندار لائٹ اینڈ ساؤنڈ لگانے کا کام شروع - نیشنل ٹوریزم ڈیولمپنٹ کارپوریشن
احمدآباد کے سرخیز علاقہ میں حضرت شیخ احمد کھٹو گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کا روزہ مبارک موجود ہے، سرخیز روزہ فن ثقافت اور فن نقاشی کا اہم نمونہ ہے۔ گجرات کا سب سے شاندار تاریخی مقام ہے، جہاں پوری دنیا سے لوگ سیر و تفریح کرنے آتے ہیں۔ اسی سرخیز روزہ سے متصل رانی کے محل کے ارد گرد ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو لگانے کا کام 15 اگست سے شروع کیا گیا ہے۔ اس ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو کا افتتاح کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم نریندر مودی کو اس تعلق سے ایک مکتوب بھی لکھا ہے اور انہیں مدعو بھی کیا کہ لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا افتتاح کرنے وہ سرخیز روزہ تشریف لائیں۔
واضح رہے کہ احمدآباد کے سرخیز روزہ کو ایتھنز کے ایکروپولس سے موازانہ کرتے ہوے احمدآباد کے ایکروپولس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔سنہ 1145 میں سرخیز روزہ کا تعمیراتی کام اعظم و معظم خان نے شروع کیا تھا، جو 1451 میں پوری طرح بن کر تیار ہوا تھا۔ اسی سرخیز روزہ میں سلطان احمد شاہ بادشاہ کے دوست اور احمدآباد کی بنیاد رکھنے والوں میں سے ایک حضرت شیخ احمد کھٹو گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ رہتے تھے۔ سرخیز روزہ میں ہی ان کا مزار بھی موجود ہے۔