اردو

urdu

ETV Bharat / city

احمدآباد: جوہا پورہ بنا شاہین باغ

احمدآباد کے جوہا پورہ علاقے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ کی طرز پر خواتین نے احتجاج کرنا شروع کیا۔

Women started protesting like Shaheen Bagh against citizenship amendment law in Johapura
جوہا پورا علاقے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ کی طرز پر خواتین کا احتجاج

By

Published : Feb 10, 2020, 11:45 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:21 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بڑھتے احتجاج کے درمیان ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد کے جوہا پورہ میں شاہین باغ کی طرز پر احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔

جوہا پورا علاقے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ کی طرز پر خواتین کا احتجاج

احمدآباد میں یکے بعد دیگرے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو رہے ہیں اور بہت دنوں کی کاوشوں کے بعد جوہا پورہ میں شاہین باغ کی حمایت میں خواتین نے احتجاج پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جوہا پورہ علاقے میں ہورے احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کر سی اے اے، این آر سی اور ایم پی آر کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سے ہماری شہریت کو اثر پڑرہا ہے ہم یہیں پیدا ہوئے ہے اس کے باوجود ہم سے ہماری شہریت کا ثبوت مانگا جارہا ہے۔

مظاہرے میں شامل خواتین نے مزید کہا کہ ہم اپنے گھروں کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اپنے آئین کو بچانے کے لیے گھر سے باہر نکلے ہیں اور جب سے سی اے اے واپس نہیں لیا جاتا تب تک غیر معینہ مدت تک ہم مظاہرے پر بیٹھے رہیں گے اب ہم خاموش نہیں بیٹھنے والے ہیں بلکہ ہم اپنی حق کی آواز اٹھاتے رہیں گے.

Last Updated : Feb 29, 2020, 10:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details