اردو

urdu

ETV Bharat / city

جمال پور سبزی منڈی میں بنا ماسک سبزی فروش - احمدآباد میونسپل کارپوریشن

احمدآباد کی سب سے قدیم اور مشہور جمال پور سبزی منڈی میں ہمیشہ سے لوگ سبزیاں فورخت کرتے رہے ہیں ۔ کورونا وائرس کے سبب اس سبزی منڈی کو بند کر دیا گیا تھا لیکن اب احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے سبزی منڈی لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ ایسے میں ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا جمال پور سبزی منڈی کی ریئلٹی چیک کرنے پہنچی، دیکھیں رپورٹ۔۔

Vegetable sellers selling masked vegetables in Jamalpur vegetable market
جمال پور سبزی منڈی میں بنا ماسک سبزی فروش

By

Published : Sep 12, 2020, 9:18 PM IST

جب ای ٹی وی بھارت نمائندہ نے ان سبزی فروشوں سے پوچھا کہ آپ کے کورونا کے قہر کے باوجود ماسک کیوں نہیں پہنا ہے تو یہ لوگ ایک سے بڑھ کر ایک بہانے بناتے نظر آئے۔

ویڈیو

ان سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے ماسک پہنتے ہیں اور سینیٹائزر کا استعمال کرتے ہیں لیکن ابھی گرمی کی وجہ سے ماسک اتار دیا ہے۔

ایک اور سبزی فروش کا کہنا تھا کہ جب پولیس کا دورہ ہوتا ہے تو ہم لوگ فوراً ماسک پہن لیتے ہیں پھر اس کے بعد ماسک اتار دیتے ہیں۔

ان لوگوں نے مزید کہا کہ وہ کئی بار ماسک نہ پہننے پر جرمانہ بھی دے چکے ہیں لیکن پورے دن شدید گرمی میں رہنے کی وجہ سے وہ ماسک اتار دیتے ہیں۔

سبزی فروش

ایک شخص کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے سے دم گھٹنے لگتا ہے اور بیچینی ہونے لگتی ہے۔ اس لیے وہ زیادہ تر وقت تک ماسک نہیں لگا پاتے، تو کچھ لوگوں نے ماسک پہننے کا جیسے ہی سوال پوچھا گیا تو فوراً ماسک پہن لیا اور کہا کہ ماسک ہر وقت ہمارے پاس رہتا ہے بس ابھی اتارا تھا۔

سبزی فروش

ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی جگہ لوگ اگر ماسک پہنے بغیر رہتے ہیں تو کورونا کس حد تک بڑھ سکتا ہے، ویسے بھی گجرات میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا اور گجرات میں کورونا وائرس کی کل تعداد 110971 کو تجاوز کر چکی ہے۔

سبزی فروش

ABOUT THE AUTHOR

...view details