ڈویژنل ریلوے منیجر دیپک کمار جھا نے بتایا کہ' احمدآباد اور ممبئی کے درمیان ابھی ٹرینیں 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ان ٹرینوں کو جلد ہی 130کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جائے گا جس سے مسافروں کا وقت بچے گا'۔
انہوں نے کہا کہ' موجودہ وقت میں ایک جانب جہاں پوری دنیا کورونا وبا کے بحران سے جوجھ رہی ہے وہیں اس دوران ڈویژن نے 5ہزار 27 ریک سے 9.43 ایم ایم ٹی مال کی نقل وحمل کر کے 1 ہزار 292 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی۔
نئی آمدنی کی امکانات کو تلاش کرنے کے لیے ڈویژن سطح پر کاروبار ترقی یونٹ کا قیام کیا گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈویژن کے ذریعہ 5000 کروڑ روپے کی آمدنی کے ہدف کو جلد ہی پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ' فریٹ انکوائری کے لیے 139 کسٹمر کیئرپر مسائل کے حل کی سہولت دستیاب ہے۔مال کرایہ آمدورفت کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے الیکٹرانک ریلوے کی سہولت، ریل سگم ایپ، ای پیمنٹ سہولت کے ساتھ ساتھ ریک کے لیے آن لائن ڈیمانڈ سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔