اردو

urdu

ETV Bharat / city

رمضان کے دوسرے عشرے کی ‌فضیلت

احمدآباد کی شاہی جامع مسجد کے شاہی امام کے مطابق دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے۔ رمضان میں درمیان کے دس دن یعنی مغفرت کے عشرے میں اللہ تبارک و تعالی اپنے بندوں کے بڑے چھوٹے سب گناہوں کو معاف فرماتا ہے۔

Shabir Alam Siddiqui
مفتی شبیر عالم صدیقی

By

Published : Apr 24, 2021, 6:37 PM IST

اللہ تعالیٰ کی دی گئی نعمتوں میں سے رمضان المبارک کو ایک منفرد حیثیت حاصل ہے۔ ہر انسان کو ماہ رمضان کا انتظار رہتا ہے اور ہر مسلم ماہ رمضان کا بڑے ہی شوق سے استقبال کرتا ہے۔ رواں برس ماہ رمضان کا پہلا عشرہ یعنی عشرۂ رحمت اختتام پذیر ہو چکا ہے اور دوسرا عشرہ یعنی عشرۂ مغفرت کا آغاز ہو چکا ہے۔

مفتی شبیر عالم صدیقی

ایسے می‍ں کیا ہے دوسرے عشرے کی اہمیت و فضیلت؟ اس پر احمدآباد کی شاہی جامع مسجد کے شاہی امام مفتی شبیر عالم صدیقی نے کہا کہ 'رمضان المبارک کا ہر عشرہ افضل و اعلیٰ ہے۔ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے۔ دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے۔ اس درمیان کے دس دن یعنی مغفرت کے عشرے میں اللہ تبارک و تعالی اس دوران بڑے بڑے گناہوں کو معاف کرتا ہے۔ اگر وہ شخص دل سے معافی مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کر دیتا ہے۔ آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہوتا ہے یعنی جہنم سے اپنے آپ کو بچانے کا آخری موقع دیا جاتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: احمد آباد: شب برات کے موقع پر سرکاری گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل

دوسرے عشرے میں بندوں کو خوب عبادت کرنا چاہے کیونکہ اللہ تعالی اپنے بندوں کی عبادت و محبت و اخلاص کو دیکھ کر ان کے گناہوں کی بخشش فرماتا ہے۔ ایسے میں ہمیں چاہیے کہ غریب، مفلس، پریشان حال، ضرورت مند، بیمار، لاچار بندوں کی ہر ممکن مدد کریں تاکہ اللہ تعالی ان کی دعائیں سن کر بندے کے گناہ معاف کر دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details