اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایس ڈی پی آئی کا عصمت دری کے خاطیوں کو سزا دلانے کا مطالبہ - کلکٹر کو میمورنڈم سونپا

اترپردیش کے ہاتھرس میں گذشتہ دنوں پیش آئے جنسی زیادتی اور قتل معاملے کے خلاف آج پورا ملک سڑکوں پر نظر آ رہا ہے، اسی ضمن میں شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے احمدآباد کے کلکٹر کو میمورنڈم سونپا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

Social Democratic Party of India handed over the memorandum
بچیوں کی عصمت دری کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں

By

Published : Oct 2, 2020, 8:42 PM IST

ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد میں شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے صدر امجد خان نے بتایا کہ' ہاتھرس میں جو جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا وہ بے حد دردناک اور افسوسناک ہے'۔

بچیوں کی عصمت دری کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں

انہوں نے کہاکہ'ایس ڈی پی آئی متاثرہ فیملی کو انصاف دلانے کے لیے کھڑی ہے اس معاملے پر ہم نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا اور انصاف کی مانگ کی تھی۔

مزید پڑھیں:

ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی: اہل خانہ کو جبراً قید کرنے کا الزام


انہوں نے مزید کہاکہ' آج ہم نے گجرات میں جو وکیلوں کے قتل کے معاملے سامنے آے اور ملک میں جس طرح سے لا اینڈ آرڈر پر حملہ کیا جارہا ہے بچیوں کی عصمت دری کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں اقلیتوں پر ستم ڈھائے جا رہے ہیں ان پر روک لگانے کے لیے کلکٹر کو میمورنڈم سونپا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details