سرخیز روضہ کمیٹی کے چیئرمین ابرار علی سید نے سرخیز روضہ پر ڈاک ٹکٹ جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہماری بہت دنوں کی کوششوں کے بعد سرخیز روضہ کی پوسٹل ٹکٹ جاری ہوئی ہے، ہمیں بے حد خوشی ہے کہ یونیسکو کے 5 عالمی ورثے میں سرخیز روضہ کو بھی شامل کیا گیا ہے، اور اس پر محکمہ ڈاک ہندوستان کی جانب سے ڈاک ٹکٹ 15 اگست کو جاری کیے گئے ہے.
گجرات: سرخیز روضہ کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری ہونے سے عوام مسرور - تاریخی ورثہ سرخیز روضہ
انڈیا پوسٹ کی جانب سے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر 15 اگست کو یونیسکو میں شامل پانچ عالمی ثقافتی ورثہ پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جن میں گجرات کا عالمی اور تاریخی ورثہ سرخیز روضہ کو بھی جگہ دی گئی ہے، سرخیز روضہ پر ڈاک ٹکٹ جاری ہونے پر گجرات کی عوام بے حد خوش ہے۔
![گجرات: سرخیز روضہ کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری ہونے سے عوام مسرور The people of Gujarat are happy at the issue of postal ticket of Sarkhiz Roza](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8456270-132-8456270-1597681318234.jpg)
واضح رہے کہ احمدآباد کا سرخیز علاقہ جہاں حضرت شیخ احمد کھٹو گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کا روضہ مبارک موجود ہے، اسے اب ڈاک ٹکٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے، سرخیز روضہ فن ثقافت اور فن نقاشی کا اہم نمونہ ہے، گجرات کا سب سے شاندار تاریخی مقام ہے جہاں پوری دنیا سے لوگ سیر و تفریح کرنے آتے ہیں، اب اس پر ڈاک ٹکٹ جاری ہونے سے عالمی سطح پر لوگوں کی توجہ حاصل ہوگی.
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق بے حد کم سیاح سرخیز روضہ پہنچ رہے ہیں لیکن عنقریب حالات معمول پر آنے کے بعد عالمی سطح پر سرخیز روضہ کو اور بھی زیادہ شہریت حاصل ہوگی، جس سے بڑی تعداد میں سیاحوں کا اژدہام سرخیز روضہ میں آئے گا اور یہاں کی یادوں کو اپنے ساتھ لے جاے گا۔