اردو

urdu

ETV Bharat / city

گجرات میں کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزارسے تجاوز - 13,000 cases in Gujarat

گجرات کورونا وائرس کا اہم مرکز بن گیا ہے خاص طور سے احمدآباد میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں، یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی 363 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزارسے تجاوز
گجرات میں کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزارسے تجاوز

By

Published : May 23, 2020, 10:31 AM IST

وہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 لوگوں کی کورونا سے ہلاکت ہوئی ہے، اس دوران 392 لوگوں کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار 880 ہوگئی ہے۔

ھزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز احمد آبد میں درج کیے گئے ہیں، یہاں کل 275 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، وہیں سورت میں 29، وڈودرا میں 21 راجکوٹ میں ایک، گاندھی نگر میں 3 سابر کانٹھا میں 11 جبکہ گیر سوم ناتھ میں چار، کھیڑا اور کچھ میں تین، آنند میں دو، ولساڑ میں ایک، اور سریندر نگر پانچ معاملے سامنے آئے ہیں۔

احمدآباد میں کورونا وائرس مریضوں کی مجموعی تعداد 9449 تک جا پہنچی ہے، وہیں سورت میں اب تک 1227 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں،جبکہ وڈودرا میں 750، گاندھی نگر میں 198، بھاؤنگر میں 114، بنا سکانٹھا میں 99، آنند میں 85، ارولی میں 83، مہسانہ میں 93 پنچ محال میں 72، راجکوٹ میں 82، بوٹاد میں 56، اور مہی ساگر میں 77 معاملے سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details