اردو

urdu

ETV Bharat / city

The Kashmir Files Impact: احمدآباد میں مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار، ’کشمیر فائلز بول بول کر مار رہے تھے‘

حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم دی کشمیر فائلز کے منفی اثرات ملک میں نظر آنے شروع ہوگئے ہیں، گجرات میں کچھ ہندو شدت پسندوں کی جانب سے ایک مسلم نوجوان کو کشمیر فائلز کا نام لیکر زد کوب کیا گیا۔ Muslim youth attacked by mob in Ahmedabad

The Kashmir files impact, Muslim youth attacked by mob in Ahmedabad
احمدآباد میں مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار، ’کشمیر فائلز بول بول کر مار رہے تھے‘

By

Published : Mar 25, 2022, 9:38 PM IST

ریاس گجرات کے دارالحکومت احمدآباد کے بحرام پورا علاقے کے رہائشی عدنان رنگریز اپنے دوست کے ساتھ بیسٹ اسکول منی نگر میں بیٹھا ہوا تھا کہ اسی وقت اچانک سے 15 ہندو شدت پسند لوگوں کا ایک گروپ نے عدنان کا نام پوچھا اور پھر اس کو زد کوب کرنے لگے، عدنان کے مطابق مارنے والوں نے کشمیر فائلز کا نام بار بار لے رہے تھے اور مارتے مارتے انہوں نے کشمیر فائلز فلم کی ویڈیو بھی دکھائی اور کہا کہ جو کشمیر فائلز میں ہوا اس کے لیے تم لوگوں کو بتانا پڑے گا۔Muslim youth attacked by mob in Ahmedabad

احمدآباد میں مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار، ’کشمیر فائلز بول بول کر مار رہے تھے‘

عدنان نے بتایا کہ کچھ لوگ بیچ میں آکر مجھے بچائے اور اس کے بعد میں نے اپنے چچا کو کال کیا اس کے بعد انہوں نے مجھے احمدآباد کی ایل جی ہاسپٹل میں داخل کرایا کیا۔ لیکن وہاں بھی ڈھائی گھنٹے تک میرا علاج نہیں کیا گیا، مجبوراً میرے گھر والوں نے مجھے ایل جی اسپتال سے نکال کر احمدآباد کی ایس وی پی اسپتال میں لے کر گئے۔ اس معاملے پر عدنان کے چچا اشفاق نے کہا کہ آج کشمیر فائلز دیکھنے والوں نے عدنان کو زد کوب کیا ہے، کل کسی اور کے ساتھ یہ کام ہو سکتا ہے۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے اور اس طرح کسی بھی انسان کو زد کوب نہ کیا جائے اس لیے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔The Kashmir Files Impact

ABOUT THE AUTHOR

...view details