اردو

urdu

ETV Bharat / city

توکتے طوفان کی دستک، موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواؤں کی زد میں گجرات - توکتے طوفان سے گجرات میں تباہی

گجرات کے اونا سے اٹھنے والے توکتے طوفان کا اثر پورے گجرات میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ زبردست بارش ہو رہی ہے، یہ طوفان اب احمدآباد اور شمالی گجرات سے ہوتا ہوا راجستھان پہنچے گا اس کے بعد طوفان کے کمزور پڑنے کا اندیشہ ہے۔

توکتے طوفان کی دستک، موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواؤں کی زد میں گجرات
توکتے طوفان کی دستک، موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواؤں کی زد میں گجرات

By

Published : May 18, 2021, 8:25 PM IST

توکتے طوفان کی وجہ سے پورے گجرات میں بارش جاری ہے اور آئندہ 25 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔احمدآباد میں کل رات سے مسلسل بارش ہورہی ہے جس کے سبب بڑی تعداد میں درخت اور مکانات گرنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

توکتے طوفان کی دستک، موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواؤں کی زد میں گجرات

موسلا دھار بارش سے نچلے علاقوں میں پانی بھی بھر گیا ہے لوگوں کو گھروں سے باہر جانے میں بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حتی کے احمدآباد کے ہاٹ کیشور سرکل پر کورونا ٹیسٹنگ روم بھی طوفان سے گر گیا۔

اس کے علاوہ بارش کے سبب احمدآباد کے کھو کھرا علاقے میں مکان کج گیلری گرنے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے، احمدآباد میں توکتے طوفان کے سبب بہت سے علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔

احمدآباد کی سابرمتی متی ندی کے واسنا برج کے دو دروازے بھی کھولے گئے ہیں، احمدآباد میں 80 سے 90 کلومیٹر کی رفتار ہوا چل رہی ہے، شام 6 بجے کے بعد احمدآباد سے راجستھان کی جانب اس طوفان کے کوچ کرجانے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details